اخبارات اور بصری میڈیا کے ذریعے یہ خبر شائع اور نشر ہو رہی ہے کہ 19اپریل
2017 کو تاج محل دیکھنے آئی خواتین سیاحوں کو رام نام لکھے بھگوا دوپٹے
اتروا کر ہی اندر جانے دیا گیا تھا۔اس سلسلے میں سی آئی ایس ایف کے سیکورٹی اہلکاروں
اورآثار قدیمہ کے
سپرنٹنڈنٹ ، ہندوستان کے آثار قدیمہ، آگرہ سے رپورٹ حاصل کئے گئے ہیں۔حاصل شدہ اطلاعات کے مطابق مندرجہ بالا کارروائی سی آئی ایس ایف کے کسی
سیکورٹی اہلکار یا ہندوستانی آر کیالوجیکل سروے کے کسی اہلکار کی طرف سے
نہیں کی گئی ہے۔